پنجاب فوڈ اتھاڑٹی کی بچوں کی اشیا ئے خورونوش میں جعلسازی ،ناقص دوودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

نمکو ،چپس تیارکرنے والی فیکٹری سے برآمد ہونیوالا16 ہزار 200 کلو استعمال شدہ آئل،300 کلوفنگس زدہ مصالحہ جات اور مصنوعی فلیورز تلف چونگی امر سدھو لاہور کے علاقے میں 9 ملک شاپس سے 2340 لیٹر دودھ کی چیکنگ ،1230لیٹر دودھ تلف،پانچ دکانیں سیل

بدھ 8 جولائی 2020 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) پنجاب فوڈ اتھاڑٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے بچوں کی اشیا ئے خورونوش میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے نمکو اور چپس تیارکرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 16 ہزار 200 کلو استعمال شدہ آئل،300 کلوفنگس زدہ مصالحہ جات اور بھاری مقدا رمیں مصنوعی فلیورز جبکہ ملک شاپس پر کارروائی کے دوران 1230 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھاڑٹی عرفان میمن کے مطابق جاوید نگر شیخوپورہ روڈلاہور پر چیری فوڈ انڈسٹریز سے استعمال شدہ آئل، مصالحہ جات اور مصنوئی فلیورز سے بچوں کے سنیکس تیار کیے جا رہے تھے۔پروڈکشن ایریا میں مکڑی کے جالے، چھپکلیوں، چوہوں اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ علاوہ ازیںچونگی امر سدھو لاہور کے علاقے میں 9 ملک شاپس سے 2340 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔غوثیہ، ارشدگجر، اللہ ہو، غوثیہ2 اور غوثیہ 3 ملک شاپس کو ناقص دودھ فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا۔تلف کیے گئے دودھ میں نیچر ل فیٹس، ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔