چین سے جون کے دوران 28 ملین موبائلز فونز برآمد، برآمدی حجم میں کمی ریکارڈ

منگل 14 جولائی 2020 15:48

چین سے جون کے دوران 28 ملین موبائلز فونز برآمد، برآمدی حجم میں کمی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) چین سے جون کے دوران 28.63 ملین موبائلز فون برآمد کیے گئے تاہم موبائلز کی یہ برآمد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 16.6فیصد کم رہی۔

(جاری ہے)

چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں موبائلز فونز کی برآمد میں 17.7 فیصد سے 153 ملین یونٹس کی کمی آئی ہے،جون کے دوران 28.63 ملین موبائلز فون برآمد کیے گئے تاہم موبائلز کی یہ برآمد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 16.6فیصد کم رہی۔

رپورٹ کے مطابق سال کی پہلے ششماہی کے دوران مقامی سطح پر موبائلز کے 216 نئے ماڈلز متعارف کروائے گئے جن میں سے 105 ماڈلز فائیو جی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ برآمد کیے گئے کل موبائلز میں سے 95.3 فیصد چینی کمپنیوں کے تھے جنہوں نے اس عرصہ میں 27.28 ملین موبائلز فونز تیار کیے۔

متعلقہ عنوان :