فلسطین میں کرونا کے مزید چھ مریض جاں بحق،463نئے کیسز کی تصدیق

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل شہر میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک 53 سالہ خاتون چل بسیں،وزارت صحت

منگل 14 جولائی 2020 16:27

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کناریاور القدس میں کرونا کا شکار ہونے والے مزید چھ مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 463 نئے کیسز سامنے آگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کرونا کے کیسز میںا اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 5 ہزار 827 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل شہر میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک 53 سالہ خاتون چل بسیں۔ قبل ازیں الخلیل شہر میں حلحول کے مقام پر کرونا کا شکار ہونے والے چار مریضوں کی وفات کی تصدیق کی گئی تھی۔وزارت صحت کے مطابق حلحول میں فوت ہونے والے مریضوں میں دو خواتین تھیں جن کی عمریں 46 اور 53 سال تھیں۔ الخلیل میں فوت ہونے والے مریضوں کی عمریں 69،70 اور 95 سال تھیں۔