یورپی یونین کے ساتھ تعلقات مضبوط رہیں گے، ڈچ وزیر اعظم

کورونا ریکوری فنڈ کی منظوری کی ڈیل طے پانے کے بعد بہت زیادہ خوش ہوں،میڈیا سے بات چیت

منگل 21 جولائی 2020 14:50

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2020ء) ڈچ وزیر اعظم مارک رٹے نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات مضبوط ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہیں یورپی یونین کے کورونا ریکوری فنڈ پر پہلے اعتراضات تھے لیکن تین روزہ طویل مذاکراتی دور کے بعد انہوں نے ڈیل کی حمایت کر دی۔ اس معاہدے کی منظوری کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اب وہ اس ڈیل سے خوش ہیں۔ کورونا ریکوری فنڈ کی منظوری کو اس بحران پر قابو پانے کی خاطر ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔