صومالیہ کی طرف سے ترکی کو آیا صوفیہ کو دوبارہ کھولنے پر مبارکباد

پیر 27 جولائی 2020 12:25

صومالیہ کی طرف سے ترکی کو آیا صوفیہ کو دوبارہ کھولنے پر مبارکباد
موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) صومالیہ کی وزارت برائے وقوف و دینی امور نے آیا صوفیہ کبیر، مسجدِ شریف کے 86 سال کے بعد دوبارہ سے عبادت کے لئے کھٴْولنے پر ترکی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

صومالیہ کی وزارت برائے وقوف و دینی امور کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " صومالیہ وفاقی جمہوریہ کی وزارت برائے وقوف و دینی امور ترک حکومت کی طرف سے آیا صوفیہ کو اللہ کی عبادت کے لئے مخصوص مسجد کی حیثیت سے اپنی حقیقت کی طرف واپس پلٹائے جانے پر عمومی طور پر پورے عالمِ اسلام کو اور خاص طور پر برادر ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :