ہمیں گھروں میں رہتے ہوئے کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے، صحیفہ جبار

بدھ 29 جولائی 2020 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) اداکارہ صحیفہ جبار نے کہاکہ ہمیں گھروں میں رہتے ہوئے کام کرنے والی خواتین کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹا گرام میں جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے کام کرنے والی خواتین کی رہنمائی کرنے کے لئے کچھ تصاویر اور کائونٹ شیئر کریں گی جو ان کی چھوٹے پیمانے میں کام کرنے مین مدد گار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی خواتین کی مدد کرنی چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے کیونکہ وہ اس کی حقدار ہیں۔