علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے شادی کی 11ویں سالگرہ پر شوہر کے لئے پیار بھرا پیغام جاری کردیا

بدھ 29 جولائی 2020 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے شادی کی 11ویں سالگرہ پر شوہر کے لئے پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علی ظفر کو 11ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان سالوں میں انہیں جتنا پیار اورعزت ملی ہے وہ اس کے لئے ان کی شکرگزار ہیں اور انہوںنے ان کی زندگی کو ہر پہلو سے بہتر سے بہترین بنایا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اس دنیا کے سب سے بہترین شوہر اور بیٹے اور باپ ہیں۔ اداکار علی ظفر نے 2009میں عائشہ فضلی کے ساتھ شادی کی جس میں سے ان کا ایک بیٹا اذان ظفر اور بیٹی علیزے ظفر ہے۔

متعلقہ عنوان :