اگر لاک ڈاؤن برقرار رہا تواسٹیج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا،سینئر اسٹیج پروڈیوسر قیصر جاوید

بدھ 29 جولائی 2020 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) سینئر اسٹیج پروڈیوسر قیصر جاوید کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن برقرار رہا تو اسٹیج کوبھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے قیصر جاوید نے کہا کہ فنکار عام طور پر عید کے سیزن میں اپنی کمائی کو دوگنا کرنے کے قابل ہوتے ہیںکیونکہ عید شو کے لئے تھیٹر فنکاروں اور پروڈیوسروں کو دو ہفتوں کے شوز میں لاکھوں روپے مل جاتے ہیںتاہم اگر لاک ڈاؤن برقرار رہا تو ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر عید کے موقع پر تھیٹر کھول دیے جائیں تو تمام پروڈکشنز کی طرف سے کورونا کے سلسلے میں مقرر کردہ ایس او پیز کی سختی سے عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :