کویت کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

جمعہ 31 جولائی 2020 10:05

کویت کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان
کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) کویت نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد سفری پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ کویتی نشریاتی ادارے کے مطابق کویت کے حکام نے رواں سال مارچ میں کویت سے انٹرنیشل پروازوں پر پابندی عائد کی تھی جسے یکم اگست سے اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ سات ممالک کے علاوہ تمام ممالک کے شہریوں اور رہائشیوں کو کویت آنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کویت نے مارچ میں تمام انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی کے باوجود مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروزوں کی اجازت دی تھی۔ مئی کے آخر میں کویت کے سول ایوی ایشن کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کی اجازت سے کمرشل فلائٹس کی بحالی کا عمل تین مراحل میں انجام دیا جائے گا۔ واضح رہے کویت میں اب تک کورونا وائرس کے 65 ہزار 903 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک 444 افراد اس وبا کی وجہ سے جاںبحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :