امن کی خاطر خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاںلازوال ہیں، ریاض خان

منگل 4 اگست 2020 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) وزیر اعلیٰ معاون خصوصی برائے آبنوشی ریاض خان نے خیبرپختونخوا پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختونخوا کی بہادر پولیس نے عوام کی جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کی بحالی کے لئے جان کے نذرانے پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے ۔

(جاری ہے)

امن کی بحالی اور عوام کی خدمات بارے پولیس شہداء کے نام پیغام دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دیگر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس خطے میں امن کی بحالی کیلئے شہادتوں کی ایک مثالی تاریخ قائم کی ہے۔

ریاض خان نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ ایک دہائی سے انتہائی نامساعد حالات میں جس ہمت، فرض شناسی اور حب الوطنی کا مظاہر ہ کیا اُس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پولیس پر فخر ہے اور امید رکھتے ہیں کہ مستقل میںبھی یہ اسی طرح اپنے فرائض سر انجام دے گی۔ریاض خان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور شہداء کے لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دُعا بھی کی