کورونا وائرس،پلازمہ تھیراپی کے طریقہ علاج کے تحت کئی مریض صحتیاب

ہسپتالوں سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اینٹی باڈیز کی خاطر پلازما عطیہ کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے، ترجمان

بدھ 5 اگست 2020 12:01

کورونا وائرس،پلازمہ تھیراپی کے طریقہ علاج کے تحت کئی مریض صحتیاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) ملک بھر میں پلازما کے ذریعے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی حکومتی پالیسی کے مطابق اب تک مختلف ہسپتالوں میں کئی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ نے بتایا کہ ملک بھر کے ایسے ہسپتال جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ان کی انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے پلازما بینک بنائے جانے اور اس کے ذریعے علاج کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پلازما تھیراپی کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مؤثر طریقہ علاج ہے، ہسپتالوں سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اینٹی باڈیز کی خاطر پلازما عطیہ کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :