میزان بینک نے اپنے کارپوریٹ صارفین کیلئے الیکٹرانک آئی پی اوسبسکرپشن کا آغاز کردیا

بدھ 5 اگست 2020 19:03

میزان بینک نے اپنے کارپوریٹ صارفین کیلئے الیکٹرانک آئی پی اوسبسکرپشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے سینٹرلائزڈ ای آئی پی او سسٹم میںسی ڈی سی کے ماسٹر ٹی آر ای سی ماڈل کے ذریعے کارپوریٹ صارفین کیلئے الیکٹرانک آئی پی او کی سبسکرپشن کا آغاز کردیا ہے۔ سینٹرلائزڈ ای آئی پی او سسٹم(CES)میں ماسٹر ٹی آر ای سی کااستعمال کرتے ہوئے رجسٹرڈ ماسٹرٹی آر ای سی ہولڈرز (بروکریج ہائوسز) اپنے صارفین کی جانب سے میزان انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے الیکٹرانک طریقے سے ادائیگی کرسکیں گے۔

نئی متعارف کردہ سروس کے ذریعے میزان بینک کے کارپوریٹ صارفین جو کہ سی ڈی ایس شرکائ(فعال ٹی آر ای سی ہولڈرز) کے تحت اکائونٹ مینٹین کررہے ہیںوہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص/سکوکس کو آن لائن سبسکرائب کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

فعال ٹی آر ای سی ہولڈرزجن کا اکائونٹ میزان بینک میں ہے اب وہ اس موئثرسسٹم کے ذریعے 24گھنٹے الیکٹرانک طورپر سی ڈی سی کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکیوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن کے فعال ایجنڈے کے مطابق سی ڈی سی نے کارپوریٹ صارفین کیلئے آسان الیکٹرانک سبسکرپشن کیلئے یہ سینٹرلائزڈ ماسٹری ٹی آر ای سی سروس متعارف کرائی ہے۔ بروکریج ہائوسز یہ خدمات فراہم کریں گے جس سے سیکیوریٹیز کی سبسکرپشن کیلئے سرمایہ کاروں کودشواری سے پاک میکانزم ملے گا۔ میزان بینک نے آرگینک میٹ کمپنی کے آئی پی او میں ماسٹرٹی ای آر سی کے ذریعے سینٹرلائزڈ ای آئی پی او سسٹم میں کامیابی کے ساتھ پہلی ٹرانزکیشن مکمل کی ہے۔میزان بینک سرمایہ کاروں کو اس طریقہ کار کے ذریعے سہولت فراہم کرنے والا انڈسٹری کا پہلا بینک ہے۔