اسرائیلی فوج کی بلیک میلنگ، رہائی کے ساتھ ہی فلسطینی قیدی پھر گرفتار

نوردلاین کستیرو کو رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا،اسیران میڈیا آفس

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی گرفتاری اور رہائی کو پتلی تماشا بنایا گیا ہے۔ فلسطینیوں کو ان کی مدت قید خت ہونے اور رہائی کے ساتھ پھر دھر لیا جاتا ہے۔ اس طرح صہیونی فوج فلسطینیوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم کوششیں کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نورالدین کستیرو کو رہا کرنے کے لیے القدس میں ایک چوکی پر منتقل کیا۔

(جاری ہے)

فوجی چوکی پر پہلے سے موجود صہیونی انٹیلی جنس اہلکاروںنے کستیرو کو دوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اسیران میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نوردلاین کستیرو کو رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔خیال رہے کہ نورالدین بیت المقدس کے شمالی قصبے بیت حنینا سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے چھ اگست 2015 کو حراست میں لیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر سولہ سال تھی۔ اس پر اسرائیلی فوج پر پتھرائو کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :