کمشنر سرگودہا کی زیرِ صدارت ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کا اجلا س، فٹ بال سٹیڈیم دو ماہ میں مکمل کرنے کاحکم
جمعرات 6 اگست 2020 17:53
(جاری ہے)
نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔قبل ازیں اپنی بریفنگ میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ نے بتایاکہ کمپنی باغ سرگودہا سٹیڈیم سست روی کاشکار رہاہے تاہم اس پر 90 فیصد کام مکمل ہے ۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی ضروری ہے اس کی عدم دلچسپی کے باعث شہر کا اہم منصوبہ نظر انداز رہا ۔انہوں نے کہاکہ ٹھیکیدار کو آئندہ دو ماہ میں منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ بھکر میں سٹیڈیم کی تعمیر پر سات کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ بھکر شہر میں چار کروڑ 70 لاکھ روپے کاسپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے ۔انہوں نے بتایاکہ منکیرہ میں چالیس لاکھ روپے سے سٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا جارہاہے ۔ خوشاب میں ایوب ہاکی سٹیڈیم پر سال رواں میں چالیس لاکھ روپے او رخوشاب جوہر آباد میں انڈ ور کھیلوں کیلئے کمپلیکس کی تعمیر پر پانچ کروڑ 70لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ تحصیل قائد آبادمیں سٹیڈیم وسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر اب تک تین کروڑ بیس لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ سال رواں کیلئے چالیس لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ نور پور تھل میں سپورٹس کمپلیکس آئندہ دو ماہ میں مکمل ہو جائیگا جبکہ تحصیل بھیرہ میں سٹیڈیم کی تکمیل کیلئے سال رواں میں ایک کر وڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ضلع میانوالی میں گرڈ اسٹیشن عیسیٰ خیل کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے ‘گورنمنٹ ڈگری کالج برائے بوائزپپلاں کے کرکٹ گراؤنڈ کیلئے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے ‘ میانوالی کرکٹ سٹیڈیم کی تکمیل کیلئے 60 لاکھ روپے ‘ میانوالی تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 70 لاکھ روپے او رعیسیٰ خیل سپورٹس کمپلیکس کیلئے چار کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ کمشنر نے تمام جاری منصوبوں کی تعمیر کے معیار کو پائیدار اور مضبوط بنانے کے علاوہ تحصیل کوٹ مومن میں سٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فنڈز ضائع ہونے سے بچائے جاسکیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.