پاکپتن، حکومت پنجاب ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدام کر رہی ہے، ڈسٹرکٹ آفسیر ماحولیات

جمعرات 6 اگست 2020 18:39

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ آفسیر ماحولیات بابر خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدام کر رہی ہے، پولی تھین کے لفافے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ، ماحولیاتی آلودگی پر اگر بر وقت قابو نہ پایا گیا تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہو ں گئے ، حکومت کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کی جانے والی کاو شوں میں ہر فرد نہ صرف حصہ لے بلکہ اس مسلہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اپنا مثبت کر دار ادا کرے ، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا عصر وقت کا تقا ضا ہے ،پولی تھین کے لفافو ں کے غلط استعمال کو روکنا،پولی تھین لفافوںکے بڑھتے ہو ئے رجحانات کے دیگر عوامل پر قابو پانا وقت کی ضرورت ہے ، پولی تھین کے لفافے مختلف اقسام کا زہریلہ کمیکل چھوڑتے ہیں جو کہ ما حول کو نتہائی آلو دہ کر نے کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ انسانوں ، جانوروں اورجانداروں کیلئے بھی انتہائی خطر ناک ہے ، ان پلاسٹک بیگز کی تلفی، زمینی پانی کیلئے بھی نقصان دہ ہے ہو جوہم سب روزانہ بنیا د کی استعمال کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، ڈی او ماحولیات نے کہا کہ پولی تھین بیگز کی پیداوار کو کنٹرول کرنے،ان کے بنانے،خرید و فروخت اوراستعمال کو کنٹرول کرنے کے سلسلہ میں مو ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں عوام کو شعوروآگاہی دینے کیلئے مہم کا آغاز کیا جائے گا،اس مہم میں سول سو سائٹی ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ،عوام کی کثیر تعداد کی بھی مدعو کیا جائے گا، عوام کے تعاون کے بغیر آلودگی کے مسائل کو کنٹرول کرنے اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے مطلوبہ نتائج اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتے جب تک عوام بامقصد ہو کر اس مہم میں شرکت نہ کریں۔