ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں ومجالس کے منتظمین کا اہم اجلاس
ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے علماء کرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلع میں امن وامان کے قیام میں انکی بھرپور کوششوں کو سراہا
جمعہ 7 اگست 2020 23:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی مثالی فضا نہ صرف پرسکون محرم الحرام بلکہ پائیدار امن کی ضمانت ہے جس کے لئے تعاون ناگزیر ہے۔
کمشنر نے علماء کرام کی طرف سے بعض مسائل کی نشاندہی پر کہا کہ وہ مشترکہ طور ہر محکموں سے متعلقہ مسائل کی فہرست فراہم کریں جنہیں محرم سے قبل سو فیصد حل کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امن وامان میں خلل ڈالنے یا فرقہ واریت سے متعلقہ باالخصوص سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹوں پر ردعمل سے قبل انتظامیہ وپولیس کو واقعہ سے آگاہ اور تصدیق ضرور کی جائے تاکہ نقص امن کے خدشات جنم نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو رواداری،برداشت کی تلقین جاری رکھیں۔۔اجلاس کے دوران سید محمد جعفر نقوی،ڈاکٹر ممتاز حسین،افتخار نقوی،غلام اکبر ساقی ودیگر نے محرم الحرام سے قبل میٹنگ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ امن کا قیام ترجیح ہے جس کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچائو کے لئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا اور کرایا جائے گا۔انہوں نے جلوسوں کے راستوں پر واقع سٹرکوں کے پیچ ورک،سیوریج سے متعلقہ مسائل،سٹریٹ لائٹس،صفائی ستھرائی ودیگر مسائل کی نشاندہی اور انہیں قبل ازوقت حل کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
بھکر میں پرائمری اسکول سے بلیک کوبرا سانپ نکل آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.