فیصل ۱ٓبادمیں15 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے تمام تر انتظامات مکمل

پیر 10 اگست 2020 14:32

فیصل ۱ٓبادمیں15 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے تمام تر انتظامات ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) فیصل ۱ٓبادمیں15 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور مہم کے دوران 13 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میںڈپٹی کمشنرفیصل ۱ٓباد محمد علی نے انسداد پولیو مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکموں کو ٹاسک تفویض کرتے ہوئے کہا کہ سو فیصد اہداف کے حصول کیلئے جامع مائیکرو پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

انہوں نے والدین کی آگاہی کیلئے تشہیر کے ہرممکن ذرائع بروئے کارلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سٹاف کی ٹریننگ سمیت دیگر ضروری انتظامات فوری مکمل کیے جائیں۔انہوں نے سوشل ویلفیئر،لیبر،پاپولیشن ویلفیئر اوردیگر محکموں کو والدین کی آگاہی کیلئے اقدامات کرنے کی بھی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :