ایران پر ہتھیاروں کی پابندی سے متعلق جی سی سی کا خط جرات مندانہ اعلا ن قرار

سلامتی کونسل کو دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی یا خلیج کے ساتھ کھڑے ہونے میں سے کوئی ایک راستہ چننا ہو گا ،امریکہ

پیر 10 اگست 2020 15:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خلیج تعاون کونسل کی جانب سے سلامتی کونسل کو بھیجے جانے والے خط کوجرات مندانہ اعلان قرار دیا ہے۔ خط میں ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی ٹویٹ میں پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن رواں ہفتے سلامتی کونسل میں ایک قرار داد کا منصوبہ پیش کرے گا جس کا مقصد تہران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق یہ اقدام کئی برس کی سفارت کاری کے بعدکیا جا رہا ہے۔پومپیو نے دوٹوک انداز میں کہا کہ سلامتی کونسل کو دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی یا خلیج کے ساتھ کھڑے ہونے میں سے کوئی ایک راستہ چننا ہو گا ، مشرق وسطی کے ممالک ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی حمایت کرتے ہیں۔