ملک میں 33 احساس نشونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں،ثانیہ نشتر

ضلع دیر بالا میں پہلا احساس نشونما مرکز قائم کردیا گیا ہے، دیربالا میں 6 نشونما مراکز کھولے جائیں گے، بیان

منگل 11 اگست 2020 16:26

ملک میں 33 احساس نشونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں،ثانیہ نشتر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک کے 9 اضلاع میں 33 احساس نشونما مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔ایک بیان میں ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ضلع دیر بالا میں پہلا احساس نشونما مرکز قائم کردیا گیا ہے، دیربالا میں 6 نشونما مراکز کھولے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جلد احساس نشونما پروگرام کا باقاعدہ اجرا کریں گے، نشونما مرکز پرخواتین اور ان کے بچوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ نشونما مرکز پر طبی معائنہ، صحت بخش غذا اور دیگرسولتیں دی جائیں گی، عوام کو نشونما وظائف کی باسہولت ترسیل یقینی بنائیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہر نشونما مرکز پر اے ٹی ایم بھی نصب کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :