پنجاب حکومت کا انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ

دہشت گردی کے واقعات کم ہونے کے باعث بعض عدالتوں میں دہشت گردی کے کیس انتہائی کم ہیں اس لئے ان عدالتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 12 اگست 2020 22:00

پنجاب حکومت کا انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12اگست 2020ء) : پنجاب حکومت کا انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے واقعات کم ہونے کے باعث بعض عدالتوں میں دہشت گردی کے کیس انہتائی کم ہیں اس لئے ان عدالتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ) حکومت پنجاب نے انسداد دہشت گردی کی چار عدالتیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

اس بارے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں جن میں تقریبا چار عدالتوں میں پانچ یا دس کیسز ہیں ان کو بند کر دیا جائے گا۔ ان کے کیس دیگر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ٹرانسفر کر دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ دس سالوں میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں اضافہ کر دیا تھا کیونکہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا لیکن اب دہشت گردی کے واقعات کم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بعض عدالتوں میں دہشت گردی کے کیس انہتائی کم ہیں اس لئے ان عدالتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالتیں ختم کرنے کا معاملہ آج کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے گا، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے اختیارات ضلعی سطح پر منتقل کرنے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :