کورونا وباء کے باعث بند ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھلنا شروع ،نرم،پولی کلینک،پمز سمیت دیگر ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھول دی گئی

پیر 17 اگست 2020 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2020ء) کورونا وباء کے باعث بند ہسپتالوں کی او پی ڈیز کٴْھلنا شروع ہوگئیں ،نرم،پولی کلینک،پمز سمیت دیگر ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھول دی گئی۔ہسپتالوں میں او پی ڈیز کٴْھلنے کے پہلے روز مریضوں کا رش دیکھا گیا ۔ ترجمان کے مطابق پمز ہسپتال میں اب تک 3 ہزار سے زائد مریضوں کی آمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق فی الحال ایمرجنسی،کارڈیک،چلڈرن اور برن سینٹر کو کھولا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق مین او پی ڈی کھولنے کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق پمز ہسپتال میں اس وقت 3 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ ترجمان کے مطابق پمز ہسپتال میں اب تک 13450 افراد کے کورونا ٹیسٹ این آئی ایچ بھیجے گئے۔ ترجمان کے مطابق 1458 پازیٹو مریضوں میں سے 450 مریض پمز میں زیر علاج رہے۔ ترجمان کے مطابق پمز ہسپتال میں کورونا کے باعث اب تک 54 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :