یو ایس اوپن، دو سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود ڈومینک تھیم اپنا پہلا گرینڈ سلام اعزاز جیتنے میں کامیاب

پیر 14 ستمبر 2020 22:24

یو ایس اوپن، دو سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود ڈومینک تھیم اپنا پہلا ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) آسڑیلیا کے ٹینس کھلاڑی ڈومینک تھیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن کے مینز فائنل میں جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر زیورو کو شکست دیکر اپنا پہلا گرینڈ سلام ٹینس اعزاز جیت لیا، یاد رہے کہ ڈومینک تھیم مسلسل تین گرینڈ سلام فائنلز میں شکست کھا چکے ہیں، انہیں 2018 اور 2019 کے فرنچ اوپن میں اور پھر رواں سال آ)سڑیلین اوپن میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم اب انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام اعزاز جیت لیا ہے، ستائیس سالہ ڈومینک نے یو ایس اوپن کے فائنل میں دو سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود اپنے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر کو دو چھ، چار چھ، چھ چار، چھ تین اور سات چھ (آ)ٹھ چھ) سے شکست دیکر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

متعلقہ عنوان :