مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام الحق کیخلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

ٹیسٹ اوپنر کی پرانی فائل بھی کھل گئی ہے جس کے باعث ان پر پابندی کا بھی امکان ہے: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 ستمبر 2026 15:46

مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام الحق کیخلاف ابتدائی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 ستمبر 2026ء ) مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کا سامنا کرنے والے قومی کرکٹر امام الحق کیخلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق امام الحق کو جعلی انجریز، ڈریسنگ روم لیکس اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے، ٹیسٹ اوپنر کی پرانی فائل بھی کھل گئی ہے جس کے باعث ان پر پابندی کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

 
ذرائع کا کہنا ہے 30 سالہ امام الحق کی دورہ انگلینڈ سے قبل دورہ نیوزی کی انجری پر بھی بورڈ کو شکوک تھے، پچھلی انجری کی انکوائری کے بعد اوپنر پر 2 سال کی پابندی کی سفارش کی گئی تھی۔ 
ذرائع کے مطابق سابق ہیڈ کوچ اور سابق سلیکٹر نے حکام سے ملاقات کرکے امام الحق پر پابندی نہ لگانے کی سفارش کی تھی، ایک سابق کپتان نے بھی امام الحق کو پابندی سے بچانے کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا۔