فرقہ و اریت علما اور مذہبی جماعتوں کی نہیں، حکومت اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہے، ڈاکٹر اے جی انصاری
اس کو روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے ،جے یو آئی کی ناموس رسالتﷺ، صحابہ کرام اور اہل بیت ریلی سے کا خطاب
ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:59
(جاری ہے)
یہ بات جے یو آئی کی ناموس رسالتﷺ، صحابہ کرام اور اہلیت بڑی ریلی سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب میں کیا .ریلی میں سینکڑوں افراد شریک، پورے ضلعے میں یوم تحفظ ختم نبوت، صحابہ کرام اور اہلبیت منایا گیا، ضلع کی سینکڑوں مساجد میں گستاخی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کی قرار دادیں منظورتفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ناموس رسالتﷺ، ناموس صحابہ اور اہلبیت کی بڑی ریلی جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری سید شاہ محمد شاہ ،مولانا عبدالجبار رند ،مولانا فیض محمد چنا، مولاناہمت اللہ برڑو، مولانا تاج محمد بھٹی، مولانا بشیر احمد چنا، مولانا عبدالکریم چنا. مولانا عبدالقدیر برڑو،حافظ عبدالکریم برڑواور دیگر کی قیادت میں قصبہ محبوب چنا سے نکالی گئی،شریک سینکڑوں مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلی کارڈز تھے جن پر ناموس رسالت و صحابہ پر جان بھی قربان ہے، ختم نبوت زندہ باد جیسے نعرے درج تھے ریلی میں شریک شہریوں اور جے یو آئی کے کارکنوں نے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنیپہنچ کر دہرنا دیا احتجاجی دہرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون میں عقیدہ ختم نبوت، ناموس رسالت اور صحابہ کرام اور ناموس اہلیت کو تحفظ حاصل ہے، اگر کوئی قانون کو ہاتھ میں لیتا ہے تو اس کو روکنا اور سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہی. انہوں نے کہا کہ فرقیواریت علما اور مذہبی جماعتوں کی ضرورت نہیں بلکہ حکومت اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی پارلیامینٹ میں قادیانیوں کو مظلوم قراردینا شرمناک عمل ہے کیونکہ قادیانی حضور صہ کو آخری نبی نہیں مانتے اور اپنا جھوٹانبی بنایا ہوا ہے جوکہ مسلمانوں کی غیرت کو للکارنے کے مترادف ہے ،کسی بھی صورت میں حضور صﷺ، صحابہ کرام اور اہلبیت کی گستاخی قابل قبول نہیں کی جائے گی.مزید پورے ضلع جیکب آباد کے چہوٹے بڑے شہروں میں یومِ تحفظ ناموس رسالت، صحابہ کرام اور اہلبیت منایا ریلیاں اور اجتماعات منعقد ہوئے، قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ حضور صہ، صحابہ کرام اور اہلبیت کے گستاخی کرنے والوں کو فورن قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
#مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.