حادثات میں کمسن بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے

اتوار 20 ستمبر 2020 18:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) حادثات میں کمسن بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے، ہسپتال میں نعشیں لواحقین کے سپرد، ناگہانی اموات پر کہرام برپا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواباں والا کے محنت کش شاہد کا 3 سالہ بیٹا احمد اپنے گھر میں چھوٹے بہن بھائیوں کیساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران کمسن بہن نے شرارت کے طور پر اس کے گلے میں ڈوپٹہ ڈالا جس کے باعث ڈوپٹہ کرسی میں پھنسنے سے احمد نیچے فرش پر آ گرا سر میں شدید چوٹ لگنے سے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکا۔ علاوہ ازیں 60 ج ب کا رہائشی نبیل دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں نیچے گر کر زخمی ہو گیا ہسپتال میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔

متعلقہ عنوان :