ْسمر سیٹ اور ایسیکس کے درمیان باب ولس ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (آج) سے شروع ہوگا

منگل 22 ستمبر 2020 15:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انگلینڈ میں کھیلا جا رہا باب ولس ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 121 واں ایڈیشن اپنے اختتام مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ سمر سیٹ اور ایسیکس کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ (آج) بدھ سے لندن کے لارڈز گرائونڈ پر شروع ہوگا۔ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کی جس میں سے سمر سیٹ اور ایسیکس کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان ٹائٹل کے حصول کے لئے مقابلہ کل بدھ سے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں شامل 18 ٹیموں کو نارتھ، سینٹرل اور سائوتھ تین گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، ایک گروپ میں چھ ٹیموں کو رکھا گیا تھا ۔ ٹورنامنٹ میں شامل 18 ٹیموں میں ڈربی شائر، ڈرہم، لنکا شائر، لیسٹر شائر، ناٹنگھم شائر، یارکشائر، گلیمورگن، گلوسٹر شائر، نارتھمپٹن شائر، سمرسیٹ، وارکشائر، ورسیسٹر شائر، ایسیکس، کینٹ، ہیمپشائر، مڈل سیکس، سرے اور سسیکس شامل تھی۔

(جاری ہے)

نارتھ گروپ میں ڈربی شائر، ڈرہم، لنکا شائر، لیسٹر شائر، ناٹنگھم شائر اور یارکشائر کو رکھا گیا تھا۔ سنٹرل گروپ گلیمورگن، گلوسٹر شائر، نارتھمپٹن شائر، سمرسیٹ، وارکشائر اور ورسیسٹر شائر کو شامل کیا گیا جبکہ ساؤتھ گروپ میں ایسیکس، کینٹ، ہیمپشائر، مڈل سیکس، سرے اور سسیکس کی ٹیمیں شامل تھی۔ واضح رہے کہ وبائی مرض کی وجہ سے تاخیر کے بعد اب کائونٹی سیزن یکم اگست 2020 سے شروع ہوا ہے اور 3 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 23 ستمبر سے لندن میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :