ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خورشید عالم کا گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول فار بوائز کس دیر اربن کے قریب تعمیر شدہ سکیم کا معائنہ

بدھ 23 ستمبر 2020 17:54

پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) عوامی شکایات کے روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا شہاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا خورشید عالم نے گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول فار بوائز کس دیر اربن کے قریب( ٹی ایم اے )کے تحت تعمیر شدہ سکیم کا معائنہ کیا جس کے خلاف مقامی لوگوں نے شکایت پیش کی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی افراد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ پانچ یوم کے اندر اپنے درمیان جرگہ کرکے مسلہ احسن طریقے سے حل کردیا جائے گا اور اے سی افس میں رپورٹ پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :