مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں مجموعی درآمدات میں 5.85 فیصد کمی

سونے کی درآمد 100 فیصد کم رہی ،موبائل فونز کی درآمد میں 87 فیصد سے زیادہ اضافہ ‘ ادارہ شماریات

جمعہ 25 ستمبر 2020 19:13

مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں مجموعی درآمدات میں 5.85 فیصد کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں مجموعی درآمدات میں 5.85 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی درآمد 100 فیصد کم رہی تاہم موبائل فونز کی درآمد میں 87 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات نے ملکی درآمدات پر رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فونز کی درآمد میں 87 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اورجولائی تا اگست 51 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 25 ارب 90 کروڑ روپے کے فون درآمد ہوئے تھے۔اس کے علاوہ خشک میوہ جات 380 فیصد اور کپاس کی درآمد میں 255 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گاڑیاں 180 فیصد اضافہ،چینی 111 فیصد،گندم کی درآمد میں 100 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹائر،ٹیوب اورربڑ کی درآمد بھی 2 ماہ میں 140 فیصد بڑھ گئی ہے تاہم پیٹرولیم کی درآمد 25 فیصد گرگئی اورحجم 1 ارب 52 کروڑ ڈالررہا۔سونے کی درآمد 100 فیصد، لوہے اور اسٹیل کی درآمد میں 14.5 فیصد کمی دیکھی گئی۔مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں مجموعی درآمدات میں 5.85 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :