نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 00:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا، حامد عباس نے تھانہ بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ کرلوٹ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ شاہزیب اور کلیم کو جان سے مارنے کی خاطر زخمی کر دیا، پولیس نے 6نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔