کسٹمز حکام نے حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی شراب برآمد کرکے کنٹینر اپنی تحویل میں لے لیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) کسٹمز حکام نے حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی شراب برآمد کرکے کنٹینر اپنی تحویل میں لے لیا، ذرائع کے مطابق ایک غیرملکی سفارتخانے نے 400 بوتل شراب کی اجازت لی تھی اس کے مقابلے میں کنٹینر میں6 ہزار بوتل شراب لے جائی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

کلکٹر کسٹم حیدرآباد عامر رشید نے کسٹم ہائوس حیدرآباد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکوارڈ نے خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب کنٹینر پر چھاپہ مارکر کنٹینر میں موجود غیرملکی شراب کے 500 کارٹن برآمد کرلئے جن میں6 ہزار شراب کی بوتل موجود تھیں، انہوں نے بتایا کہ پکڑی جانے والی غیرملکی شراب کی مالیت 90 ملین روپے ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ شراب ایک غیرملکی سفارتخانے کے کوئٹہ کے نام سے کراچی بندر گاہ سے لائی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سفارتخانے کو 400 بوتل شراب کی اجازت دی گئی تھی لیکن کنٹینر سے شراب کی 6 ہزار بوتلیں برآمد ہوئیں، انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :