کورونا وائرس حملوں کا دوسرا مرحلہ،ڈاکٹرز بھی زد میں آنا شروع ہوگئے

ْ وائی ڈ ی اے کے مطابق پمز ہسپتال میں او پی ڈیز کھلنے کے بعد وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا

اتوار 27 ستمبر 2020 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) کورونا وائرس حملوں کا دوسرا مرحلہ،ڈاکٹرز بھی زد میں آنا شروع ہوگئے ، وائی ڈ ی اے کے مطابق پمز ہسپتال میں او پی ڈیز کھلنے کے بعد وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

وائی ڈی اے کے مطابق او پی ڈیز میں سماجی فاصلوں کی کٴْھلے عام خلاف ورزی سے 11 سے زائد ڈاکٹرز کورونا وائرس کی پکڑ میں آگئے، وائی ڈی اے کے مطابق ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود متعدد ہیلتھ کئیر ورکرز میں کووڈ کی واضع علامات موجود ہیں ،ڈاکٹرز کی جانب سے انتظامیہ کی او پی ڈیز کے حوالے سے حکمت عملی پر خدشات کا اظہار کیا گیا ، وائی ڈی اے نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے میں متعدد ڈاکٹرز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہ کیے جاسکے،او پی ڈیز میں رش کی وجہ سے ایک بار پھر کورونا وائرس کے حملے تیز ہونے کے خطرات منڈلانے لگے، وائی ڈی اے نے کہاکہ صورتحال کی سنگینی علم میں ہونے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی۔

متعلقہ عنوان :