تیسرے مرحلہ میں ملک بھر کے تمام پرائمری سکول کھول دیئے جائیں گے، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے،
ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کردیا جائے گا، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کا این سی او سی میں پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 29 ستمبر 2020 15:07
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ والدین کو یقین دلاتے ہیں کہ ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد کرایا جا رہا ہے، جو سکول ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے ان کو بند کر دیا جائے گا۔
وفاقی اور صوبائی محکمے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایس او پیز پر مزید سختی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر والدین اور اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ایک مشترکہ کوشش تھی جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں چھوٹے بچوں کے سکول کھولے گئے ہیں، وہ خود ایس او پیز پر عمل نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے اساتذہ اور والدین کے کردار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو چیزوں کا خاص خیال رکھا جائے، اول بچوں کو ایک جگہ جمع نہ ہونے دیا جائے اور دوئم ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے کو بھی کامیاب بنانے کے لئے ہم سب نے مل کر محنت کرنی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.