عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کی تکمیل اور کام کے معیار پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر

بدھ 7 اکتوبر 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2020ء) : جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ،تعمیراتی فرموں کو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کا پابند کیا جائے ،عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمات کی تکمیل اور کام کے معیار پرکمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل سمیت دیگر حکومتی اہداف کے حصول میں سرفہرست ہے جسے ہم نے برقرار رکھنا ہے ،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بوری عطامینعم نے نوتعمیر شدہ سکوائش کورٹ باڈی بلڈنگ کلب کی عمارت اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بوری عطامنیعم نے کہا کہ عوام کو ریلف دینے کیلئے خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے ان منصوبوںکو قابل عمل بنا یا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت کے شعبے کے علاوہ سڑکوں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والی فرموں کو کام کا معیار بہتر بنانے کیلئے توجہ دینی ہوگی ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ،پی ایس ڈی پی کی اسکیموں کی پراگریس پربھر پور توجہ دی جارہی ہے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا میکا نزم بنایا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بقایا کام بھی جلدا زجلد مکمل کرکے بلڈنگ متعلقہ محکمو ں کے حوالے کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسڑکٹ سپورٹ آفیسرسید ظفر اللہ شاہ اور اسٹنٹ معصوم خان ناصر اور متعلقہ ٹھیکدار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :