ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہوا ایک کانٹے دار مقابلہ لاہور سلتانزاور دانا کرکٹ کلب کے درمیان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اکتوبر 2020 11:57

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہوا ایک کانٹے دار مقابلہ لاہور سلتانزاور ..
دمام الخبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،چوہدری فاروق سلہری) کھیلوں کے میدان میں کرکٹ کا نمبر سب سے پہلے آتا ہے۔ اور کرکٹ کے شائقین اپنی ٹیم کا جزبہ بڑہانے کےلیے اپنے من پسند کھلاڑی کو سپورٹ کرتے ھیں ۔

دانا کرکٹ کلب اور لاہور سلطانز ہوئے آمنے سامنے لیکن لاہور سلطانز کے سامنے دانا کی ایک نا چلی اور لاہور سلطانز نے کی جیت اپنے نام۔

تفصیلات کے مطابق لاھور سلتانز کے کیپٹن عمران یونس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

لاھور سلتانز کی طرف سے عبدالحمید نے 80 رنز بنائے، علی نے 72، یاسر غفور 23، نصرت نے 18، اور اس طرح لاھور سلتانز نے 20 اورز میں 233 کا ٹارگٹ دیا۔ دانا کرکٹ کلب کے باؤلرز نے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر صرف 5 کھلاڑیوں کو ہی پویلین تک پہنچا ۔


سکے،باری کے اختتام تک لاہور سلطانز نے233 رنز کا ناقابلِ شکست ھدف کھڑا کر دیا تھا۔ سیکنڈ اننگز میں دانا کرکٹ کلب کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پہ صرف 218 بنا سکی۔ اس طرح مین آف دی میچ عبدالحمید کو قرار دیا گیا۔ لاھور سلتانز کی طرف سے یاسر غفور چوہدری نے 3 جبکہ کاشف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :