وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سے شبلی فراز کی ملاقات ،باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال

خیبر پختونخوا میں عوامی مفاد کی جتنے کام ہوئے وہ کسی اور صوبے میں نہیں ہوئے، وزیر اطلاعات

پیر 19 اکتوبر 2020 17:40

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سے شبلی فراز کی ملاقات ،باہمی دلچسپی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر شبلی فراز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو عوام کی آگہی کے لئے صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات اور ترقیاتی کاموں کی موثر انداز میں اجاگر کرنے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ،اس مقصد کے لئے وفاقی اور صوبائی محکمہ اطلاعات کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں عوامی مفاد کی جتنے کام ہوئے وہ کسی اور صوبے میں نہیں ہوئے،صوبائی حکومت کے اقدامات کو قومی سطح پر آجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں اشتہارات کی مد میں میڈیا ہائوسز کے بقایاجات کی ادائیگیوں کا عمل تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ میڈیا کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔