جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلعی انتظامیہ کے ہر اچھے کام میں ان کی معاونت کریگا،جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اکتوبر 2020 18:03

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلعی انتظامیہ کے ہر اچھے کام میں ان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جسے ہم پورا کرینگے جبکہ آج بیس اکتوبر 2020ء ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی راجہ محمد انور ،ڈاکٹر کوثر ناہید انور، صدر عرفان لطیف قریشی ، سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود،نائب صدر احمد شیخ کی دعوت پر آج جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تشریف لائینگے اس موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا اس ضمن میں بانی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر کوثر ناہید انور نے بتایا کہ ہمارے وفد میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سے ملاقات کرکے انہیں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو درپیش جو مسائل پیش کیے تھے اس کے ضمن میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام عہدیداروں جن میں سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب چیئرمین یونائیٹڈ گروپ ندیم خان،شمشاد حسین ڈار،ایگزیکٹو ممبر ان کو آگاہ کرینگے،جبکہ یہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام عہدیداروں اور ارکان کی خوش قسمتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آ کر تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرینگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس سے ناصرف جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رشتہ مضبوط ہوگا اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلعی انتظامیہ کے ہر اچھے کام میں ان کی معاونت کریگا۔

متعلقہ عنوان :