آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس مسلم کالونی چناب نگر داخلی جملہ انتظامات آخری مراحل میں پہنچ گئے
ملک بھر سے ہزاروں رضاکاران ختم نبوت اور شمع رسالت کے پروانے قافلوں اور وفود کی شکل میں شرکت کریں گے
پیر 19 اکتوبر 2020 20:07
(جاری ہے)
مختلف علاقوں سے آئے ہوئے رضاکاران ختم نبوت کی انتظامی کمیٹیاں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما و کانفرنس کے منتظمین مولانا الله وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا غلام مصطفی، اور مولانا عبدالحکیم نعمانی نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرکاء اور مندوبین کے لئے وسیع و عریض پنڈال تیار کیا جارہا ہے۔ چنیوٹ کے ڈی سی جناب محمد ریاض، ڈی پی او جناب شیخ ظفر بلال، ڈی ایس پی لالیاں اور اے سی لالیاں اور سیکورٹی اداروں کے افراد نے پنڈال کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بعض اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بلدیہ چناب نگر پنڈال کے قرب و جوار صفائی کے مراحل میں مصروف عمل ہے۔ کانفرنس سے تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماء کرام، مذہبی و دینی قیادت، مبلغین ختم نبوت، زعماء ملت اور متعدد روحانی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ کانفرنس کی تمام تر آڈیو کارروائی سوشل میڈیا اورر انٹرنیٹ پر نشر کی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ کانفرنس امت مسلمہ کے قلوب و اذہان میں عشق رسالت کے چراغ روشن کرے گی۔ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے فروغ کی جدو جہد کے لئے سنگ میل اور فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیوں کے تدارک کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ کانفرنس سے مقررین و مدعووین توحید باری تعالیٰ، عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت، حیات و نزول عیسیٰ علیہ السلام، ظہور امام مہدی علیہ الرضوان، عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ، استحکام پاکستان، اتحاد امت مسلمہ اور فتنہ قادیانیت کی موجودہ صورت حال کے موضوعات پر خطابات کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.