اخبار میں بیان کے ذریعے رکنیت معطلی غیر قانونی ہے، پارٹی ذمہ داران معاملے کا نوٹس لے کر مجھے وضاحت پیش کرنے کا موقع دیں، سردار حبیب کاکڑ

منگل 20 اکتوبر 2020 19:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سردار حبیب کاکڑ نے کہا ہے کہ اخبار میں بیان کے ذریعے رکنیت معطلی غیر قانونی ہے، پارٹی ذمہ داران معاملے کا نوٹس لے کر مجھے وضاحت پیش کرنے کا موقع دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سردار حبیب کاکڑ نے کہا کہ طلبا ونگ کی غیر قانونی طور پر رکنیت معطل کی گئی ہے پارٹی آئین کے تحت اس طرح کسی کی رکنیت کو معطل نہیں کیا جا سکتا، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انہیں نوٹس دیا جاتا ہے جس کے بعد ان کی رکنیت معطل کی جا سکتی ہے ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہیں، پارٹی کی فعالیت کیلئے ہم نے جدوجہد کی، ہمارے ایک طالب علم پر جان لیوا حملہ کیا گیا تاہم اس کے پیچھے کار فرما عوامل سامنے آنے سے بہت کچھ سامنے آسکتا تھا لیکن راتوں رات ہمیں اخباری بیان کے ذریعے پارٹی سے فارغ کیا گیا انہوں نے کہا کہ میری رکنیت معطلی غیر قانونی ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال پارٹی کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ عدالت میں چیلنج کردیا ہے عدالت نے مذکورہ نوٹیفکیشن پر اسٹے آرڈر جاری کیا گیا ہے موجودہ حالات میں دیکھ رہے ہیں کہ ایسا نہ ہو کہ بلوچستان عوامی پارٹی آزاد بن جائیں ہم اپنے پارٹی، قائدین اور منشور کو سپورٹ کررہے ہیں جام کمال کی کوشش ہے کہ پارٹی کو منظم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں معطلی سے متعلق آئین پر عمل درآمد کیا جائے مجھے وضاحت دینے کا موقع دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ کی جانب سے اخبار میں بیان کے ذریعے معطل کیا گیا۔ چند عناصر پارٹی میں تھوڑ لانے کی کوشش کررہے ہیں۔