جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ حسن نعتؐ کا انعقاد

بدھ 21 اکتوبر 2020 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں جاری تقریبات جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ حسن نعتؐ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض معروف نعت خواں الحاج اختر حسین قریشی، مولانا محمد بخش کرمی، غلام مرتضیٰ عاجز اور رمشہ جمیل نے انجام دیے۔

سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت منظور المشائخ اوکاڑہ پیر سعید احمد صابری نے اس موقع پر طلباو طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم سے اظہار محبت و عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے اس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی اس دنیا میں آمد سے جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے چھٹ گئے اورآپؐ نے انسانیت کو فکری انقلاب سے روشناس کروایا۔

مقابلہ کے نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات کے درمیان ہونیوالے مقابلہ میںنور الوریٰ نے اول‘ عطیة الوکیل نے دوئم اور اشمل پرویز نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہعیشہ سرفراز ، زرمین گل،حبیبہ نور سپرا اور فجر ساجد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ طلباء کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں حسان ضیاء نے اول‘محمد قاسم شاہدنے دوئم اور عبدالہادی نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔

ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں زارا رشید نے اول‘لائبہ بتول نے دوئم ‘ کنزہ عمران نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہتانیہ اکبر، اُسوہ عبدالشکور، عائشہ نسیم، فاطمہ نوازاور حرا علی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میںمحمد حسن ارشدنے اول‘ محمد حمزہ نے دوئم ‘ محمد انس نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد رضابٹ اور ثقلین حیدر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :