لاہور،چیک ڈس آنر اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں 4 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:49

لاہور،چیک ڈس آنر اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں 4 سال سے مطلوب اشتہاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہورانویسٹی گیشن پولیس اکبری گیٹ کی کارروائی۔چیک ڈس آنر اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں 4 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم بوٹا گرفتار۔

(جاری ہے)

اشتہاری ملزم بوٹا شہری کو نقد رقم کے عوض چیک دے کر روپوش ہو گیا تھا۔ اشتہاری ملزم بوٹا گھر گروی دینے کا جھانسہ دے کرشہری سے رقم لے کر بھی فرار ہو گیاتھا۔ انویسٹی گیشن پولیس اکبری گیٹ نے اشتہاری ملزم کو جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کااشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :