خیبر پختونخوا حکومت نے 27اضلاع کے ڈیڈک چیئر مینوں کو 8کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا حکومت نے 27اضلاع کے ڈیڈک چیئر مینوں کو 8کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق ضلع چترال کے لئے 28لاکھ 85ہزار روپے یکمشت جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپر چترال کے لئے یکمشت 30لاکھ 85ہزار ، دیر پاپان کے لئے 30لاکھ 85ہزار ، ابیٹ آباد کے لئے یکمشت 28لاکھ 85ہزار ، بونیر کے لئے 28لاکھ 85ہزار ، بٹگرام کے لئے 28لاکھ 85ہزار ، بنوں کے لئے 98لاکھ 85ہزار ، دیر بالا کے لئے 30لاکھ 85ہزار ، ہنگو کے لئے 28لاکھ 85ہزار ، ڈی آئی خان کے لئے 28لاکھ 85ہزار ، کوہستان کے لئے 30لاکھ 85ہزار ، کرک کے لئے 28لاکھ 85ہزار ، کوہستان لوئر کے لئے 30لاکھ 85ہزار ، کوہاٹ کے لئے 28لاکھ 85ہزار ، مالاکنڈ کے لئے 30لاکھ 85ہزار ، مردان کے لئے 28لاکھ 85ہزار ، نوشہرہ کو 28لاکھ 85ہزار ، ضلاع ا لائی کوہستان کے لئے 28لاکھ 85ہزار، شانگلہ کے لئے 30لاکھ 85ہزار ، صوابی کے لئے 28لاکھ 85ہزار ، سوات کے لئے 30لاکھ 85ہزار ، طور غر کے لئے 30لاکھ 85ہزار ، ٹانک کے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کو 30لاکھ 85ہزارروپے کا فنڈ یکمشت طور پر جاری کیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ڈیلولپمنٹ ایڈوائزری کمیٹیوں کے چیرمینوں کو یکشمت 8کروڑ روپے سے زائد کا فنڈ جاری کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :