سبی،عید میلا دالنبی ﷺ کے جلو س کو مکمل سیکو رٹی فرا ہم کی جا ئے گی ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کہا کہ عید میلا دالنبی ﷺ کے جلو س کو مکمل سیکو رٹی فرا ہم کی جا ئے گی ، علما ء کرام سیکو رٹی اداروں سے بھر پور تعا ون کریں اور جلوس میں آ نے وا لے اپنے کارکنوں پر نظر رکھیں تا کہ کو ئی بھی غیرمشتبہ شخص جلو س کے اندر شا مل ہو کر اپنے عزا ئم میں کا میا ب نہ ہو سکے ،ان خیا لا ت کا اظہار انہوںنے عید میلا د النبی ﷺ کے جلوس کے انتظا مات اور سیکور ٹی کے حو ا لے سے ضلعی آفیسران ،امن کمیٹی ، علما ئے کرام اور تاجر برادری کے سا تھ منعقدہ اجلا س کی صدارت سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اجلاس میںاے ایس پی سبی ارسلان زاہد ،اسٹنٹ کمشنر سبی میر اسماعیل مینگل ،تحصیلدار سبی نصیر ترین ،تحصیلدار بختیار آباد میر لیاقت جتوئی ،ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی ،ایکسین پبلک ہیلتھ عبدالناصر لہڑی ،ایس ایچ او سٹی محمد آصف خجک،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں،انجمن تاجران سبی کے صدر میر طارق حمید بنگلزئی سمیت علمائے کرام اور امن کمیٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کہا کہ علما ء کرام صبر و تحمل مذہبی ہم آہنگی بر قرار رکھیں کیو نکہ یہ مہینہ ہما رے پیا رے آقا کی پیدا ئیش کا مہینہ ہے انھوںنے کہا کہ انتظا میہ کی جا نب سے جلو س کے روٹس کو مکمل فل پروف سیکور ٹی فرا ہم کی جا ئے گی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے انہون نے کہا کہ جلوس کی نگرا نی کے لیے پو لیس کے علا وہ ایف سی ، بلو چستان کا نسٹیبلری ، لیویز کے اہل کار بھی تعنیا ت کیئے جا ئیں گے انھوں نے علما ء کرام سے کہا کہ جلوس میں شا مل گا ڑیوں اور لو گوں کی تلا شی لی جا ئے گی کیو نکہ سیکو ر ٹی ادارے جب تک مطمئن نہیں ہوں گے تو انتظا میہ بھی مطمئن نہیں ہو گی لہذا سیکو رٹی اداروں سے علما ء کرام بھر پور تعا ون کریں اور جلوس میں شا مل کا رکنان اور لو گوں سے اپیل کریں کہ وہ پر امن رہیںاس موقع پر علما ء کرا م نے انتظا میہ کو یقین دلا یا کہ عید میلا دالنبی ﷺ کا جلوس ہمیشہ پر امن ہو تا ہے اور انشا ء اللہ اس سال بھی ہو گاجلوس کے شرکاء اور علماء کاسیکو رٹی اہل کا روں اور انتظا میہ سے مکمل تعا ون رہے گا ۔