راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاورشرابیوں کیخلاف موثر کریک ڈائون ،09ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس اورشراب برآمد

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورشرابیوں کے خلاف موثر کریک ڈائون کرتے ہوئے 09ملزمان گرفتارکر کے بھاری مقدار میں چرس اورشراب برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوںاورشراب سپلائرز کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم رب نوا ز کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی01کلو600گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش راج ولی کوگرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے 01کلو50گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی05ملزمان امداد خان ،محسن ،محمد وقاص ،عبداللہ اورمحمد جان کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے 42لیٹرشراب برآمد ہوئی ،ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فیاض عرف چیتاکنگ کو گرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے 24لیٹرشراب برآمد ہوئی ،جبکہ ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے صابر کو گرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے 10لیٹرشراب برآمد ہوئی،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے ،منشیات فروشوںاورشراب سپلائرز کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :