ناوالنی کو علاج کی اجازت دی گئی تھی، روی صدر پوٹن

مجھے زہر دینے کے پس پردہ روسی صدر پوٹن ہیں،اپوزیشن رہنماء ناوالنی کا الزام

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:36

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) روسی صدر ودلایمیر پیوٹن نے کہاہے کہ انہوں نے ذاتی طور پرناوالنی کو جرمنی میں علاج کرانے کی اجازت دی تھی۔ ادھر اپوزیشن لیڈر ناوالنی نے کہاہے کہ ان کو زہر دینے کے پس پردہ پوٹن تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روسی حکام قانونی طور پر ناوالنی کو کومے کی حالت میں بیرون ملک جانے سے روک سکتے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجازت نہ دیتے تو وہ اس وقت ملک سے باہر نہیں جا سکتے تھے جب وہ بے ہوشی کی حالت میں تھے۔ صدر پوٹن نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔پوٹن نے مزید واضح کیا کہ جب ناوالنی بے ہوش ہو گئے تھے، تب ان کی اہلیہ یولیا نے انہیں بیرونِ ملک علاج کی خاطر لے کر جانے کی خواہش کا اظہار ایک خط میں کیا تھا۔ روسی صدر کے مطابق انہوں نے خط دیکھنے کے بعد ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے دفتر استغاثہ کو فوری طور پر ناوالنی کو بیرون ملک لے کر جانے کا اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔