وفاقی پو لیس کا منشیات فروشوں و جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کر یک ڈائون ، 15ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے چرس، ہیر وئن ، آ ئس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، مقدمات درج

پیر 26 اکتوبر 2020 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وفاقی پو لیس نے منشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری کر یک ڈا?ن دوران 15ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس، ہیر وئن ، آ ئس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کا ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت کی روشنی میںکو ہسار پولیس نے ملزم عدنا ن مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، بہا رہ کہو پولیس نے بغیر اجا زت گیس ریفلنگ کر نے پر ملزم حنان سیف الر حمان کو گرفتار کرلیا ، کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم اجلا ل افسر کو گرفتار کرکے 12بوتلیں شراب برآمد کرلی ، تر نو ل پولیس نے دو ملزمان زرعلی اور عبدالجبا ر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور ایک عدد 12بور گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، شالیمار پولیس نے ملزم فہد بٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 100گر ام چرس اور 50گر ام آ ئس برآمد کرلی ، سبز ی منڈی پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان شیر محمد اورمحمد نبی کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سی745گر ام ہیر وئن برآمدکرلی ، کورال پولیس نے ملزم محمد شہبا ز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10بو تلیں شراب برآمد کرلی جبکہ بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کرنے پر ملزم محسن علی کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران تھانہ سہا لہ ، آ بپا رہ اور گو لڑ ہ پولیس ٹیموں نے پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،ڈی آئی جی آ پر یشنزوقا ر الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈا?ن کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔