لندن، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 15:09

لندن، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کی جانب سے دائر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی۔عدالت نے ناصر جمشید کو ڈی پورٹ نہیں کیا یعنی پاکستانی کرکٹر انگلینڈ میں رہ کر اپنی بے دخلی کا کیس لڑ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر رواں برس فروری میں 17 ماہ قید سنائی تھی اور وہ اپنی آدھی سزا مکمل کر چکے ہیں۔ناصر جمشید کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں اور کرکٹر اس وقت برطانیہ میں اسپاوز ویزے پر موجود ہیں، برطانوی قوانین کے مطابق اگر کسی غیر برطانوی شہری کو 12 ماہ قید کی سزا ہو جائے تو اسے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔