رحمت العالمین ؐکی دنیا میں آمد سے ظلمت کے اندھیر جھٹ گئے، حاجی جاوید میمن

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ آقائے دو جہاں رحمت العالمین ؐ کی دنیا میں آمد سے ظلمت کے اندھیر جھٹ گئے، حضور نبی کریم ؐ کا پیغام پیار و محبت کا پیغام ہے، آپ ؐنے ہمیشہ بھائی چارے کا درس دیا ہے، آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی انسانیت ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکتی ہے، فرانس میں حکومتی سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالم اسلام کی دل آزاری ہوئی ہے کوئی بھی مسلمان اپنے نبی کی شان میں معمولی سی بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا یہ ہمارے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے، تاجر برادری اپنے پیارے نبی کریم ؐ کا جشن ولادت شایان شان طریقے سے منائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف تجارتی مراکز سے آنیوالے تاجروں کے نمائندہ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمد جاوید میمن و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ سرکار دو عالم نور مجسم ؐ کی ولادت مبارکہ کائنات کی عظیم ترین اور سب سے بڑی خوشی ہے جسے مسلمانان عالم انتہائی عقیدت و احترام سے منا کرحضور نبی کریم ؐ سے اپنی محبت اور قلبی لگا?ں کا اظہار کرتے ہیں، عید میلاد النبی ؐ تاجر برادری شان و شوکت کے ساتھ منائیں گے۔

انہوں نے حکومت اور اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ وہ گستاخانہ خاکوں پر فرانس سے مکمل طور پر سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو ختم کر کے ان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانسیسی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے۔اہل ایمان اپنے پیارے نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں معمولی سی بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ، ہم تحفظ ناموس رسالت پر مر مٹنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :