خانم پنک پولو کپ کا فائنل (کل) ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس /ایف جی پولو کے درمیان کھیلا جائیگا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:47

خانم پنک پولو کپ کا فائنل (کل) ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو کپ 2020 ء کا فائنل آج (اتوار ) ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس /ایف جی پولو کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل پیبل بریکر اور ٹیم باڑیز کے درمیان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام دونوں سیمی فائنلز مقابلے منعقد ہوئے۔

پہلے سیمی فائنل میچ میں ماسٹر پینٹس /ایف جی پولو کی ٹیم نے ٹیم باڑیز کو 7.5-5 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ماسٹر پینٹس /ایف جی پولو کی طرف سے مینول کرانزا نے پانچ، ہارون صوفی نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ٹیم باڑیز کی طرف سے رولو ٹروٹز نے تین اور آغا موسی نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کی ٹیم نے پیبل بریکر کو 10-4.5 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کی طرف سے ٹام بروڈی نے سات، ثاقب خان خاکوانی نے تین گول سکور کیے جبکہ پیبل بریکر کی طرف سے احمد بلال نے دو جبکہ محمد رضا نے ایک گول سکور کیا جیکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج تھا۔

متعلقہ عنوان :