اوگرا کا نومبر کیلئے (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 23:25

اوگرا کا نومبر کیلئے (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کیلئے (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی نے مقامی سطح پر تیار کردہ ایل پی جی کی قیمت میں 11.8کلوگرام فی سلنڈر میں 114.05 روپے کا اضافہ کیا۔نظر ثانی شدہ قیمت کے بعد سلنڈر اوپن مارکیٹ میں 1،530.34 روپے میں فروخت ہوگا جو کہ اکتوبر میں اس کی قیمت 1416.29روپے میں دستیاب تھی۔ نومبر کے مہینے کے لئے فی میٹرک ٹن (ایم ٹی) ایل پی جی کی قیمت 129،689.49 روپے مقرر کی گئی ہے۔اکتوبر میں اس کی قیمت فی ایم ٹن 120،024.19 روپے تھی۔نئی قیمت یکم نومبر سے لاگو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :