لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں امیونائزیشن پراسیس کومانیٹرکرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

خصوصی کمیٹی بنانے کا بنیادی مقصدٹیچنگ ہسپتالوں میں امیونائزیشن پراسیس کومزیدبہتربناناہے‘ وزیرصحت یاسمین راشد

منگل 17 نومبر 2020 14:47

لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں امیونائزیشن پراسیس کومانیٹرکرنے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹرہارون جہانگیرنے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں امیونائزیشن پراسیس کومانیٹرکرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔خصوصی کمیٹی میں ڈاکٹرمحمد سعیداختر،ڈاکٹرشکیل احمد،عثمان غنی،یونیسف کنسلٹنٹ ڈاکٹرمشتاق احمد،کنسلٹنٹ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرفیاض احمداور ڈاکٹرعمران قریشی شامل ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹرہارون جہانگیرخودبھی لاہور کے مختلف ٹیچنک ہسپتالوں کا دورہ کرکے امیونائزیشن پراسیس کاجائزہ لیں گے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ خصوصی کمیٹی بنانے کا بنیادی مقصدٹیچنگ ہسپتالوں میں امیونائزیشن پراسیس کومزیدبہتربناناہے۔

(جاری ہے)

خصوصی کمیٹی میں شامل ممبران 17نومبرسے 25نومبرتک لاہورکے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کا دورہ کریں گے۔

خصوصی کمیٹی کے ممبران سرگنگارام ہسپتال،لیڈی ایچیسن ہسپتال، سروسزہسپتال، جناح ہسپتال،لاہورجنرل ہسپتال اور شیخ زیدہسپتال کا دورہ کریں گے۔خصوصی کمیٹی میں شامل ماہرین کو امیونائزیشن پراسیس میں کوتاہیوں اور مزیدبہتری کیلئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاگیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ہدایت کی کہ تمام ہسپتال حفاظتی ٹیکوں کے بعدوالدین کوبچوں کابرتھ سرٹیفیکیٹ جاری کریں۔ ہسپتالوں میں امیونائزیشن پراسیس میں بہتری بچوں کو وبائی بیماریوں سے چھٹکارہ دلوانے میں اہم کرداراداکرے گی۔ وزیراعظم عمران خان صحت مندپاکستان دیکھناچاہتے ہیں۔خصوصی کمیٹی کے ممبران کی سفارشات پر مزیداقدامات اٹھاکرامیونائزیشن پراسیس کوبہتربنائیں گے۔